10 جنوری 2015 - 11:45
بحرین: شیخ سلمان کی گرفتاری کے خلاف مظاہرے جاری

بحرین میں جمعیت وفاق ملی کے سیکریٹری جنرل کی گرفتار کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے عوام نے آج تیرھویں دن بھی شیخ علی سلمان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے کے لئے احتجاجی مظاہرے کئے۔ قابل ذکر ہے شیخ علی سلمان نے ملت بحرین سے اپیل کی ہےکہ اپنے پامال شدہ حقوق حاصل کرنے کےلئے تحریک جاری رکھیں ۔ مظاہروں میں دینی اور سماجی شخصیتیں بھی شرکت کررہی ہیں اور انہوں نے شیخ علی سلمان کی گرفتاری کی مذمت کی ہے۔ قابل ذکرہے جمعیت وفاق ملی کے سیکریٹری جنرل شیخ علی سلمان کو اھائيس دسمبر سے قید میں رکھا گیا ہے۔ اس مذہبی رہنما کی گرفتاری کے بعد سے ملت بحرین کی تحریک میں تیزی آگئي ہے۔

.......

/169